Friday, March 15, 2013

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا فراڈ اور حقیقت


مصنف: تاریخ: 3:39 AM

آپ نے بہت جگہ پڑھا ہوگا کہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا خواب نہیں رہا بلکہ آپ بھی اب کماسکتے ہیں گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی وقت کچھ گھنٹے صرف کرکے، لیکن یہ بات کرنا تو بہت آسان ہے جبکہ کمانا آسان نہیں ہے، اس کے لیئے آپ کو بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ آپ کو باآسانی لالچ میں لاکر آپ کو لوٹ لیتے ہیں اور آپ کو حقیقت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ لوگ رابطہ کرنے پر یہ کہتے ہیں آپ کون ہیں ؟۔
آج کل کچھ لوگ اسی طرح کے کام کررہے ہیں مختلف فورمز ، سوشل نیٹ ورکس وغیرہ پر کچھ اس طرح کے جملے وغیرہ پوسٹ کرتے ہیں جیسے ، ہم آپ کو امیر بنادیں گے ہم سے رابطہ کریں ، جب کراچی میں بیٹھا 12 سال کا بچہ روزانہ انٹرنیٹ سے 40 سے 60 ڈالر کمارہا ہے تو آپ کیوں نہیں ؟ ، ہم آپ کو انٹرنیٹ سے کمانے کا بہترین طریقہ بتائیں گے فیس صرف 2000 روپے ، صرف 80 ڈالر لگائیں 40 ڈالر روزانہ حاصل کریں بلکل آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ، غرض اس طرح کے بے شمار جملے آپ کو پڑھنے کو ملتے ہوں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی سی ویب سائٹس یعنی Paid to Click وغیرہ بھی بے شمار موجود ہیں۔ ان سب کام کی حقیقت یہ ہے کہ 95 فیصد جعل سازی پر مشتمل ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسہ حاصل کرنا ہے۔
مزید پڑھنے کے لیئے اصل تحریر کی جگہ تشریف لائیں۔ یہاں کلک کریں۔ 

مصنف کے بارے میں

محمد بلال خان اردو بلاگر ہیں اور بلاگ نامہ پر اپنے بلاگ شایع کرتے ہیں۔

0 comments :

Post a Comment