Friday, March 15, 2013

سال 2012 کے اہم ملکی واقعات کا احاطہ


مصنف: تاریخ: 3:14 AM

سال 2012 بھی اپنے اندر بے شمار غم ، خوشیاں سمیٹے ختم ہوکر 2013 کو سامنے لے آیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہر آنے والا نیا سال پچھلے سال سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے ، اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو۔ سال 2012 پاکستان کے لیئے بہت مشکل اور کٹھن ثابت ہوا۔کہیں کسی کے گھر دکھ بن کر گزرا تو کہیں کسی کے گھر خوشی بن کر۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر ” روشنیوں کے شہر “ کراچی کے لیئے تو سال 2012 بہت ہی خطرناک ثابت ہوا ، جس میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ پیش آنے والا ایک خطرناک حادثہ گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ بھی شامل ہے۔اس تحریر میں 2012 کے دوران پیش آنے والے چند واقعات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

دہشت گردی کے واقعات

پولیو ٹیموں پر حملے ، ملالہ پر حملہ جس کی مذمت دنیا بھر میں کی گئی ، رینجرز کے کراچی میں واقع ہیڈ کواٹر پر حملہ ، گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ ، پشاور ایئر پورٹ پر حملے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ، کامرہ ایئر بیس پر حملہ ، 21 ستمبر 2012 بروز جمعہ کو منائے جانے والے یوم عشق رسولﷺ کے دن پرتشدد واقعات میں 20 افراد کے قریب لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے ، کراچی کینٹ اسٹیشن کے باہر بس میں دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوئے ، ڈرون حملوں میں بے شمار افراد اپنی جاں کی بازی ہار گئے ، کھانسی کا شربت پینے سے کئی افراد جاں بحق ہوئے ، قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں ڈولی کے مقام پر ایک کوئلہ کی کان میں دھماکہ ہوا جس میں 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھنے کے لیئے اصل تحریر کی جگہ تشریف لائیں۔ یہاں کلک کریں۔

مصنف کے بارے میں

محمد بلال خان اردو بلاگر ہیں اور بلاگ نامہ پر اپنے بلاگ شایع کرتے ہیں۔

0 comments :

Post a Comment